ماجد صدیقی ۔ غزل نمبر 39
گیا تو باغ کا رشتہ فنا سے جوڑ گیا
وہ پیڑ پیڑ پہ آکاس بیل چھوڑ گیا
سہاگ جن سے تھا منسوب لطفِ فردا کا
کلائیاں ہیں کچھ ایسی بھی وہ مروڑ گیا
اُسے عزیز تھا پرچار اپنے باطل کا
سو جو بھی چشم تھی حق بِیں، اُسے وہ پھوڑ گیا
جفا پرست وہ ایسا تھا جو خلافِ ستم
دلوں میں عزم تھے جتنے اُنہیں جھنجھوڑ گیا
رہا بھی اُس سے تو بس لین دین نفرت کا
سو،لے کے لاکھ، ہمیں دے کے وہ کروڑ گیا
ماجد صدیقی