سکول کی چاردیواری میں ہر استحصالی کارروائی پر ہماری رگِ حمیت پھڑک اٹھا کرتی تھی جسے محکمہ تعلیم میں روایت کا درجہ حاصل تھا، چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہیڈماسٹر صاحبان اپنے معتوب مدرسین کی تنحواہیں رُکوا دیا کرتے، سالانہ ترقیاں منسوخ کر دی جاتیں ، پانی بند کرا دیاجاتا یہاں تک کہ نوبت تبادلوں تک بھی پہنچ جاتی چنانچہ اس طرح کے بیشتر معاملات اپنے اندر کچھ ایسا منفی رچاؤ پیدا کر لیتے جس سے سکول کی فضا ہمیشہ کے لئے مسموم ہو جایا کرتی ہمارے سکول میں تو پھر اساتزہ طلبہ کی تعداد خاندانی منصوبہ بندی کے عین منافی تھی، یہ صورت حال ایسے سکولوں میں بھی دیکھی جا سکتی تھی جہاں
اک لاٹری تیاک لال ہووے
یعنی دو دو چار چار اساتذہ پر مشتمل عملہ موجود ہوتا یہ تو بجا ہے کہ ساری منافرتوں اور گھٹیا قسم کے سلوک کی اصل وجہ معاشی بے سامانی ہوتی ہے لیکن اسے کیا کہیے کہ ہمارے یہاں جہاں ایک جانب کھیتیوں کے بطن سے رزق پیدا کرنے والے مزارعین کو غیرانسانی مخلوق تصور کیا جاتا رہا، وہاں ذہنوں کی کھیتوں کو سیراب کرنے والا یہ طبقہ اس سے کہیں زیادہ نظرانداز کیا گیا۔ اجتماعی مغائرت اس پر مستزاد جانیے جس کا قدرتی نتیجہ یہی ہونا تھا کہ یہ طبقہ
بھی اپنے دوسرے ہموطن طبقات کی طرح شخصی مصلحتوں اور باہمی منافقتوں کا شکار ہونے سے محفوظ نہ رہ سکا، لیکن ہم کہ جن کی تنخواہ مسلسل بانجھ پن کا شکار تھی؎
رہا کھٹکانہ چوری کادعا دیتا ہوں رہزن کو……… ایک لحاظ سے آسودہ نظر بھی تھے کہ عارضی اساتذہ کو نیا برس لگنے، یعنی سالانہ ترقی وغیرہ کے حصول کے لالچ یا اس کے اسقاط کا کوئی کھٹکا نہ تھا اور محکمہ تعلیم کی انتظامی کوڈ میں یہی ایک شق تھی جو اساتذہ اور افسران بااختیار کے درمیان استحصالی کارروائیاں کرنے یا سہنے کا سبب بنتی اس سے بے نیاز ہونا ہمارے لئے اس واسطے مبارکامر تھا کہ ہم اساتذہ کی اس ذیل میں نہ آسکے جنہیں محض اس حقیر مصلحت کے ناتے ساری تلخیاں برداشت کرنا پڑتیں چنانچہ اپنی اس محرو می کے سبب اپنے گردوپیش میں ہم خاصے دلیر سمجھے جاتے تھے اور اس وسیلے سے بعض اوقات اپنے قبض الوصولی ساتھیوں کے ترجمان بھی قرار پاتے۔
اساتذہ کی دوسری کمزوری گھر یا گھر کے کسی مقام سے دورافتادہ مقام پر تبادلے کا خدشہ تھا۔ اس لئے کہ کوئی بھی بال بچے دار تنخواہ ملازم اس سیاحانہ عیاشی کا تصور تک نہیں کر سکتا تھا، سو، یہ خدشہ بھی ہمیں کم ہی تھا، تیسری کمزوری وہ تھی جسے حساب کتاب کا نام دیا جاتا، مدرسوں میں بعض اساتذہ سماجی طور پر چُر چَر بنانے یا اپنے ہم پیشہ افراد میں تمغۂ اہمیت پانے یا شاید فنڈز سے قابلِ خلال حد تک کچھ کھا پی لینے کے لالچ میں ہیڈماسٹر کے قریب ہونے کا سودا ذہن میں پال لیتے ہیں لیکن ہم کہ مزاج شاہانہ اور سماج درویشانہ رکھتے تھے اس سے بھی آزاد تھے کہ محض عارضی ملازم تھے اور کسی بھی صورت میں کسی کے معتمد قرار نہیں دئیے
جا سکتے تھے۔
ان حالات کی روشنی میں ہماری اخلاتی جرات اگر بقول ضمیر جعفری؎
اک میاں اچُھلے تو بیوی نے کہا اے جانِ من
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بَن
کچھ زیادہ ہی ہو گئی تھی باعثِ تعجب نہ تھی، چنانچہ ہر وہ معاملہ جس کا اظہار ہماری اساتذہ برادری سے نہ ہو پاتا کسی نہ کسی انداز سے ہماری توجہ کا مرکز بن جاتا اور ہم کہ
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔ
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
کے بالطبع اسیر تھے اس سلسلے میں میدان میں اترنے سے خدا جانے کیسے باز نہ آتے۔
ایسے ہی ایک موقع پر ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس کا حوالہ شاید ہم نے پہلے بھی دیا ہے۔ واقعہ یہ تھا کہ کہ ان دنوں ضلعی انتظام کے تحت چلنے والے سکولوں میں شاید پرندگان خصوصاً کنجشکان کے گڑ بڑانے سرسرانے چہچہانے بلکہ چُر چرانے کی رُت کے پیش نظر فصل ہائے ربیع و خریف کی چھٹیاں ہوکرتی تھیں جومو سم بہار کے اختتام اور موسم خزاں کے آغازکے موقع پر ہو تیں لیکن جون جولائی اور اگست کے مہینوں میں ننھے منے بچوں کو میلوں کی مسافت طے کرکے سکولوں میں آنا پڑتا اور کڑکتی دوپہرں کو واپس جانا ہوتا تھا اور ہوتا یہ کہ صبح کی اسمبلی کے دوران ہی میں بیشتر بچے جوگھروں سے شاید باسی روٹی بھی کھا کے آئے ہوتے تھے یا
نہیں بے ہوش ہوجاتے جس کے باعث اساتذہ کا آدھا دن تو اسی طرح کے مر یضوں کی تیمارداری میں گزر جاتا۔ ادھر سہ ماہی وقفوں کے بعد ملنے والی تنخوا ہ کی روشنی میں اساتذہ کا حال بھی؎
میرے حال سے دنیا کا اندازہ کر لو!
پھلوں سے لدے شجر کا اک پیلاپتا ہوں
سے کچھ مختلف نہ تھا۔
تدریس ہو یا تعلیم دونوں طرح کے فر یضے اگر کسی چیز کے سب سے زیادہ متقا ضی ہو سکتے ہیں تو وہ بقول دانایاں… پُر سکون ما حول ہی ہو سکتا ہے اور حادثہ یہ تھا کہ یہ ما حول بالاہتما م اس طبقے سے چھین لیا گیا تھا۔
ایک دن بیٹھے بٹھائے ہم نے کچھ دوستوں کی توجہ اس دھاندلی کی جانب مبذول کرائی تو سبھی نے یک زبان ہو کر ہم سے اتفاق کیا۔ یہاں تک کہ جب یہ ذکر عملے کے دوسرے ارکان سے چھڑا تو انہوں نے بھی بہ تمام تر بزرگی اپنا سر اثبات میں ہلا دیا۔
ہمارا سکول ایک ایسے قصبے میں تھا جہاں نظام بنیادی جمہوریت سے بھی بر سوں پہلے ایک پنچایت قا ئم تھی اور اس کے زیر اہتمام ایک دو جماعتی ہائی سکول بھی تھا اور چونکہ مدرسہ مذکور کاالحاق ثانوی تعلیمی بورڈسے تھا لہذا وہاں بھی تعطیلات کا سلسلہ وہی تھا جس کا اجراء لارڈمیکالے نے ملک کے جغرافیائی اور سیاسی حالات کو سامنے رکھ کر کیا تھا۔
ہم نے دوچار دن مراقبہ کیا تو ہمیں یہ عقدہ کم سے کم مقامی طورپر حل ہوتا نظر آیا
جس کے لئیہم نے عملی قدم اٹھایا کہ اپنے تین چوتھائی سٹاف کی جانب سے ایک عدد مچلکہ صمانت یعنی درخواست بوساطت ہید ماسٹر صاحب بنام ڈسٹرکٹ انسپکٹر صاحب مدارس لکھی دوچار صاحبانِ دل و گردہ ساتھیوں کو ہمراہ لیا اور اسے عدالتِ عالیہ تک بھیجنے سے انکار کر دیا اور بجا طور پر کیا اس لئے کہ……
مُجھے اس سے کیا توقع بہ زمانہ جوانی
کبھی کود کی میں جس نے نہ سنی مری کہانی
اور کہا یہ کہ سکول مذکور چونکہ ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں اہلِ اعانت کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا علاقے کے غریب عوام پر وہ یہ ستم اپنے ہاتھوں ڈھانا گوارہ نہیں کرتے۔
جہاں تک اہلِ زراعت والدین کی اعانت کا سوال تھا وہ تو ہائی سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم بالغ و نیم بالغ بچے ان کے زیادہ ممد ثابت ہو سکتے تھے یہ پوائنٹ ہم نے اُن سے نہ صرف ڈسکس کیا بلکہ خیر سے ہمارے مذکورہ مچلکہ ضمانت میں بھی شامل تھا مگر افسوس کہ ہمارا دعٰوی پہلی ہی پیشی پر بالحجت خارج کر دیا گیا کہ عدالتِ ہذا یہ کاروائی کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ اگر سائلان اپنی دادرسی کے خواہاں ہیں تو براہ راست عدالتِ عالیہ سے رجوع کریں۔
درخواست ہمارے پاس تھی جس پر عملے کے تین چوتھائی سے بھی زیادہ اصحاب کے دستخط موجود تھے اور ہم نے پیشہ وارانہ دانائی یہ کی کہ ابتدا ہی میں درخواست کی تین نقول
تیار کر لیں جن میں سے ایک ریکارڈ کے لئے تھی،دوسری برائے ملاحظہ عدالتِ زیریں اور وہ جو بچ جاتی تھی وہ ہم نے بوساطت چیئر مین پنچایت قصبہ مذکور پہلے ہی عدالتِ عالیہ میں دائر کر دی تھی۔
دستخطی اساتذہ نے جب درخواست کا یہ حشر دیکھا تو وہ اپنے طور پر کسی قدر مضطرب بھی ہوئے اوراس مسئلے کے آگوئں سے چیں بجیں بھی اس لئے کہ اس ماحول میں کسی سر براہِ مدرسہ کی مرضی کے خزف اس طرح کے جمہوری ایکے کی یہ واحد مثال تھی جوخدا جانے کیسے قائم ہوئی اور حادثہ یہ ہوا کہ ادھوری رہ گئی۔ درخواست پر اب کسی اور کاروائی کا ہونا ناممکن بھی تھا اور دور دراز کار بھی اس لئے کیہ اس کی ایک نقل اپنے مقامِ مقصودہ تک پہنچ چکی تھی لہذا ہم خاموش ہو گئے یہاں تک کہ اپریل کا مہینہ بھی آگیا، لیکن محکمانہ سطح پر کسی قسم کے ایسے آثار پیدا نہ ہوئے جن سے کھلتا کہ بذریعہ چیئر مین بھیجی جانے والی درخواست پر کوئی کاروائی عمل میںآئی ہے پانچ یا چھ اپریل کو ہم دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ سکول جا رہے تھے کہ اُن چار اساتذہ میں سے ایک صاحب جنوں نے بنام وفا درخواست مذکور پر دستخط نہیں کئے تھے دور سے شلوا کی بجائے تہ بند میں ملبوس آتے نظر آئے تو ہم نے ……
من اندازِ قدبرامی شنا سم
کی ایک الٹی توجیہہ کے تحت ساتھیوں کو اچانک یہ مثردہ سنا ڈالا کہ بہار کی چھٹیاں ہو گئی ہیں جس پر وہ چونکے تو ہم نے انہیں مدرس مذکور کے تہمد کی طرف متوجہ کیا جو ہمارے خیال میں یقینا چھٹیوں کی اطلاع منجانب ہید ماسٹر ہمیں پہنچانے آرہے تھے اور جب
موصوف ہمارے قریب آئے تو ایک کھسیانی ہنسی کے ساتھ ہمارے اندازے کی صد فیصد تصدیق کرتے دکھائی دیئے اس لئے کہ
خدشہ تھا جس کا تیر وہی کام کرگئے
مذکورہ درخواست اپنی مراد کو پہنچ چکی تھی اور اس میں محض اساتذہ کے ایکے یا قصبے کے چیئر مین کی سفارش ہی دخیل نہ تھی بلکہ خداوندان۳ محکمہ کے اس جذبۂ چشم کو بھی برابر کا دخل حاصل تھا جو ہمارے سمیت رئیس مدرسہ کے خلاف اُن کے ذہنوں میں پایا جاتا تھا۔ش
ہم نے یہ اطلاع پائی تو کُچھ اس طرح اچھلتے کودتے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے جیسے
ہنجیریاں دے گھر پُتر جمے
لیکن جب ہفتہ بھر کی یہ چھٹیاں گزار کرواپس جائے ملازمت پر پہنچنا ہوا تو پتہ چلا کہ سکول گئے ہیں اوراب سکول تعطیلاتِ موسم بہار کے بعد دوبارہ نہیں کھلے گا بلکہ تعطیلات فصلِ ربیع کے بعد کھلے گا جو شاید مئی کے پہلے ہفتے تک تھیں ………
تنہا تھا معرکے میں سوئمبر کے ایک میں
نظریں لگی تھیں خلق کی جس کی کمان پر
احباب سے ملتا ہوا تو انہیں کچھ زیادہ ہی سرنگوں پایا کہ سبھی کے سبھی ……
غیر پھرتا ہے لئے یوں ترے خط کو کہ اگر
کوئی پوچھے کہ یہ کیا ہے تو چھپائے نہ بنے
کے اسیر نظر آئے جس پر ہم نے انہیں ننھے بچوں سے ملتی جلتی تشّفی دلائی کے اب یہ معاملہ چل ہی نکلا ہے تو………
چنانچہ گھبرانے کی بجائے جو راہ ہمیں سجھائی دی وہ وہی مستبل کی واہندی وگدی سڑک تھی یعنی دُنیا ئے صحافت کی راہ ،جس پر چل کرہم نے پہلے تو مختلف اخبارات میں جامع قسم کے مراسلے شائع کرائے اور شاید ہمارے اتنے کئے پر کوئی مثبت نتیجہ نہ بھی نکلتا تو ہم نے اس میں اصافہ یہ کیا کہ ایک دو اخبارات کے مُدیران گرامی سے اس فی الحقیقت نازک مسئلے پر اداریے بھی لکھوا ڈالے جس کا فوری اور تیر بہدف اثر یہ ہوا کہ جہاں جون میں صوبے بھر کے جملہ ہائی سکول بسلسلہ تعطیلاتِ گرما بند ہوئے وہاں صوبے بھر کے پرائمری اور مڈل سکولوں میں بھی ان ہی تعطیلات کے رائج ہونے کا اعلان ہو گیا اس سے جنہیں مسرور ہونا تھا وہ تو ہوئے مگر کچھ لوگ متاسف یا متاثر بھی ہوئے اور وہ تھے ہمارے قبلہ جناب ہید ماسٹر صاحب اور ان کے چار حواری نصف جن کا ایک اور ایک گیارہ ہوتا ہے جن میں سے اول الذکر نے وفورِجذبات میں اپنی باقی ماندہ چار سالہ سروس اور سلیکشن گریڈ سبھی کو نظرانداز کرتے ہوئے جو انانہ اقدام یہ کیا کہ ان احکامات کے جواب میں محکمے کو اپنا احتجاجی استعفی داغ دیا۔
ایں کا راز تو آید و مرداں چنیں کنند
اور محکمے نے ستم ظریفی یہ کی کہ یہ استفعی بکمال رضا و رغبت منظور کر لیا۔
میں نہ کہا کہ بزم ناز چاہیے غیر سے تہی
سن کے ستم ظریف نے مجھ کو اٹھا دیا کہ یوں
جواب دیں